پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کابل کی ہٹ دھرمی ، اسلام آباد نے ورلڈبینک سے 50 کروڑ ڈالر کا فنڈ چھوڑدیا

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) افغانستان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پاکستان نے ورلڈبینک سے خیبر پاس اقتصادی راہداری (کے پیک) منصوبے کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے فنڈ چھوڑ دیے۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق کے پیک پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے درمیان سہ ملکی تجارتی راہداری معاہدے (پی اے ٹی ٹی ٹی اے) کا ہی حصہ ہے۔

تاہم افغانستان کی جانب سے یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ پی اے ٹی ٹی ٹی اے معاہدہ واہگہ کے ذریعے کابل اور نئی دہلی کے درمیان تجارت سے مشروط ہوگا۔ادھر سرکاری حکام نے کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک نے واشنگٹن میں عالمی بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے اجلاس کے ساتھ ساتھ پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقاتیں کروائیں تھیں تاکہ تین ملکی تجارتی راہداری پر معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران تینوں ممالک میں تجارتی راہداری کے لیے دیگر منصوبوں جیسے سڑکیں اور سرحدی سہولیات کے لیے چوکیوں کی تعمیر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران ورلڈ بینک نے پی اے ٹی ٹی ٹی اے کے تحت کے پی ای سی کی تعمیر پر زور دیا اور 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے پائپ لائن منصوبے کے تحت اس کے نفاذ کو عمل میں لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ افغانستان کے وزیر خارجہ نے علاقائی روابط کے مسئلے پر اجلاس کے دوران سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی رابطہ ان کے ملک کے لیے تب تک اہمیت کا حامل نہیں ہوسکتا جب تک افغانستان کے ٹرکوں کو واہگہ کے ذریعے بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔تاہم اسی وجہ سے پی اے ٹی ٹی ٹی اے یا کے پی ای سی منصوبے پر واشنگٹن میں کوئی پیشرفت دیکھنے میں نہیں آئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پلانگ کمیشن کو پہلے ہی کے پی ای سی منصوبے پر تحفظات ہیں بالخصوص پشاور سے طورخم تک سڑکوں اور متعلقہ انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ہے جس پر تقریباً 48 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی۔

کمیشن کا خیال رہے کہ کے پی ای سی منصوبے کو تنہا شروع نہیں کیا جاسکتا اور یہ تب تک کار آمد نہیں ہوسکتا جب تک سرحد کی دوسری جانب پہلے افغانستان اور پھر تاجکستان میں اسی طرح سہولیات میسر نہ آئیں۔چونکہ افغانستان نے پاکستان سے واہگہ کے ذریعے بھارت تک رسائی کا مطالبہ کیا تھا جس پر پلاننگ کمیشن نے ورلڈ بینک کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں عالمی بینک کے ساتھ منصوبوں پر آگے جانے کا ارادہ نہیں رکھتا.

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…