اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں سپیکر اسمبلی ،وزیر قانون پنجاب ، ارکان پنجاب سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن پنجاب رانا شمشاد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاﺅں میں ادا کی گئی جس میںسپیکر رانا اقبال ،وزیر قانون رانا ثناءاللہ سمیت ارکا ن پنجاب اسمبلی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام علاقہ و سیاسی ومذہبی رہنماﺅں نے شرکت کی اور بعد ازاں رانا شمشاد اور ان کے بیٹے کوا ن کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،واضح رہے کہ رانا شمشادپی پی 100 سے مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے جسے گزشتہ روز کامونکی میں کوٹ راجا میں میں واقع فارم ہاﺅس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بیٹے اور ساتھی سمیت قتل کر دیا گیا،نماز جنازہ کے موقع پر رانا ثناءاللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا شمشاد کا قتل ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے ،قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا،آر پی او گوجرانوالہ کے مطابق رانا شمشاد کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی کی مدعت میں درج کر لیا گیا ہے۔آر پی او نے مزید بتایا کہ قتل کے محرکات کا جائزہ لیکر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی جائے گی۔
مزید پڑھئے:دلہنیں برائے فروخت، پاکستانیوں کا نیا کارنا مہ سامنے آگیا
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاد کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،طالبان ترجمان محمد خراسانی نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ رانا شمشاد کا قتل طالبان نے کیا ہے۔