موبائل فون کا استعمال بچوں کو کونسی خوفناک بیماری میں ڈال رہا ہے؟ ماہرین نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

10  جون‬‮  2019

خالق نگر(این این آئی)معروف معالج وہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پیڈزجناح ہسپتال لاہورپروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف کا کہنا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال بچوں کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جو کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑوں کے مقابلے میں بچوں کے دماغ

مائیکروویو ریڈی ایشنز زیادہ جذب کرتے ہیں، موبائل فون کے زیادہ استعمال سے بچوں میں نیند کی کمی، برین ٹیومر اور نفسیاتی مسائل جنم لیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار وہ گزشتہ روزایک ملاقات کے دوران کررہی تھیں اس موقع پر ڈاکٹرعدنان بھی موجودتھے،پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف کا مزیدکہنا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے ہماری باڈی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں خاص طور پر بچوں کی بڑھوتری کے دوران اس کا استعمال مستقبل میں برین کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے موبائل فون کے استعمال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے متعلق بتایا کہ اگرچہ وائرلیس فون اب ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی جزو بن گئے ہیں مگر اس کا کم سے کم استعمال ہمارے لیے بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ موبائل فون کا کان سے دور رکھ کر استعمال صحت کے لیے بہتر ہے جو خطرات کو 1ہزار فیصد کم کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون کو پائوچ،پرس،بیگ یا بیک پیک میں رکھنا چاہیے۔پروفیسرڈاکٹرعائشہ عارف نے کہا کہ ایسی ڈیوائسز کو حاملہ خواتین سے دور رکھنا چاہیے۔ نرسنگ کے شعبہ یا بچوں کو دودھ پلانے کے دوران خواتین کو موبائل فون کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو موبائل فون کا بہتر استعمال کے متعلق سیکھنا چاہیے اور بچوں کو ان کے بیڈ رومز میں موبائل کے استعمال کی ہرگز اجازت نہیں دینی چاہیے۔‎‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…