جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ نا خوش

datetime 8  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مناسب وقت نہ دینے اور کرکٹ کھیلنے پر وسیم اکرم سے اہلیہ نا خوش ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کرکٹ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ۔میچ میں کمنٹری کے لیے منتخب ہونے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی شوہر سے ناخوش دکھائی دیں۔

شنیرا اکرام دراصل شوہر سے اس وقت ناراض ہوئیں جب انہوں نے اپنے شوہر کی کمنٹری روم میں ساتھی میزبانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو دیکھی۔کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے مختصر دوانیے کی ویڈیو میں وسیم اکرم کو دیگر کمنٹیٹرز کے ساتھ کمرے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ بارش کی وجہ سے میچ کی منسوخی کے باعث کمنٹیٹرز کمرے میں کھیل کر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔اسی ویڈیو پر کرکٹ مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے جب کہ اسے درجنوں مداحوں نے ری ٹوئیٹ بھی کیا۔جب یہی ویڈیو پاکستان کے سابق کرکٹر اور کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل میزبان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرام نے دیکھی تو انہوں نے اپنے شوہر کا جھوٹ سب کے سامنے رکھ دیا۔شنیرا اکرام نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ ویڈیو دیکھنے سے قبل اپنے شوہر کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت بہت مصروف ہیں۔سابق کرکٹر کی اہلیہ کے مطابق انہیں شوہر نے کہا کہ وہ فارغ ہوتے ہی انہیں فون کال کریں گے۔شنیرا اکرام نے شوہر کی مصروفیت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی ابھی شوہر کی کرکٹ کھیلنے کی یہ ویڈیو دیکھی ہے۔اگرچہ شنیرا اکرام نے براہ راست شوہر سے ناراضگی کا اظہار نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے وسیم اکرم کی ساتھی کمنٹیٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے انداز سے لگتا ہے کہ وہ شوہر کی جانب سے مناسب وقت نہ دیے جانے اور فارغ وقت میں کرکٹ کھیلے پر ان سے ناخوش دکھائی دیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…