اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،کاؤنٹ ڈاؤن شروع، شریف فیملی کیخلاف نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل،فیصلے کی گھڑی آگئی

datetime 2  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہے، پچاس سے زائدا فراد نے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف تحریری بیان جمع کروانے والوں میں بینکنگ ماہرین، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین شامل ہیں۔شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز سمیت فیملی کے دیگر ارکین کیخلاف نیب کی انکوائری حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

نیب نے 50 سے زائد افراد کے تحریری بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔مختلف نجی بینکوں میں مسلم ٹان، کوپر روڈ، بادامی باغ، سرکلر روڑ اور کوٹ لکھپت برانچ سمیت 10 بینکوں کے افراد بھی شامل ہیں۔ ایف بی آر، ایس ای سی پی، پی اینڈ ڈی اور سرکاری ملازمین کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں۔بیانات قلمبند کروانے والوں میں مزدور، ریٹرھی بان، پرائیویٹ افراد اور شریف گروپ آف انڈسٹریز کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ فنانشل آفیسر شریف گروپ آف کمپنیز محمد عثمان، چیف اکانٹس مسرور انور کے بیانات بھی ریکارڈ ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اکانٹنٹ فضل داد عباسی، قاسم قیوم، عاصم قیوم، افضال حیدر، منظور احمد اور مسرور انور کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔ محمد یونس، محمد نواز، محمد شریف جٹ، مزمل رضا، سید رضا، محمد حنیف اور محمد شفیق کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ان کے علاوہ محمد اکبر، خواجہ حفیظ احمد، عبدالغفار، بشارت علی، شاہد رفیق، آفتاب محمود، مشتاق چینی اور ان کے صاحبزادے سمیت دیگر کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے ہیں۔نیب نے شریف فیملی کو منتقل ہونے والے رقوم سے متعلق ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ شواہد کی روشنی میں آئندہ چند دنوں میں مزید اہم گرفتاریاں کی جا سکتی ہیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…