واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے امریکا کے بھارت سے تجارتی ترجیحی پروگرام (جی ایس پی) کی معطلی کے فیصلے کو حتمی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ بھارت کے ساتھ جی ایس پی معطلی کی کافی وجوہات موجود ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کے مطابق بھارت امریکی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹس تک شفاف
اور برابری کی بنیاد پر رسائی دے تو جی ایس پی برقرار رہ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ایس پی ٹریڈ پروگرام کے ذریعے ترقی پذیر ممالک امریکا کیلئے بغیر ڈیوٹی اداکئے مصنوعات برآمدات کرتے ہیں۔امریکی قانون کے مطابق انتظامیہ کانگریس کو نوٹس دینے کے بعد 60دن تک انتظار کرنے کی پابند ہوتی ہے۔صدر ٹرمپ نے بھارت کو جی ایس پی معطلی سے متعلق کانگریس کو نوٹس مارچ میں دیدیاتھا۔