لاہور( این این آئی)اسٹیک بینک کی جانب سے عید الفطر پر عوام کیلئے اربوں روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کرنے کے باوجود طلب پوری نہ ہو سکی جس کی وجہ سے عوام اوپن مارکیٹ سے بلیک میں نئے کرنسی نوٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ مختلف مقامات پر نئے نوٹوں کی
کاپیا ں فروخت کی جارہی ہیں جن پر اضافی پیسے وصول کئے جارہے ہیں۔ مختلف مقامات پر 10اور20روپے کے نئے نوٹوں کی کاپی 200سے300روپے، 50والے نوٹوں کی کاپی پر500جبکہ 100والے نوٹوں کی کاپی پر 700روپے اضافی وصول کئے جارہے ہیں۔