ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کی پہلے سے پسے ہوئے طبقات پر مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے : اشر ف بھٹی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران نے پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی پہلے سے پسے ہوئے طبقات پر مزید بوجھ ڈالنے کی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے ،مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال عید الفطر پر خریداری کے رجحان میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہنگامی

اجلاس ہوا جس میں لاہور کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مشکلات کے پہاڑ توڑنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔ آمدن میں کمی جبکہ مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے ۔مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے اور ان میں عید الفطر کے تہوار پر بچوں کونئے جوتے اورکپڑے خرید کر دینے کی سکت بھی نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلوں میں امسال نہ صرف مہنگائی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے بلکہ خریداری کے رجحان میں بھی شدید کمی ہوئی ہے جس سے تاجر طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت عوام پر ہر مہینے بجلی اورپیٹرول کی صورت میں مہنگائی کے بم برسانا بند کرے کیونکہ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…