ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ریاست ورجینیا کی میونسپل عمارت میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورجینیا(این این آئی)امریکی حکام نے کہاہے کہ ریاست ورجینیا میں میونسپل کی عمارت میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقع میونسپل کی عمارت پر ادارے کے دلبرداشتہ ملازم نے ورجینیا بیچ کے علاقے میں فائرنگ کی تھی جو موقع پر ہی پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہوگیا۔ورجینیا بیچ پولیس چیف جیمز سرویرا نے کہا کہ فائرنگ میں

پولیس اہلکار سمیت 6 افراد بھی زخمی ہوئے تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار کی جان بچ گئی۔اس حوالے سے سینتارا ہیلتھ کیئر نے ٹوئٹ کیا کہ 5 مریض سینتارا ورجینیا بیچ جنرل ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ایک زخمی کو سینتارا نورفوک جنرل ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔سٹی کونسل وومن باربرا ہینلے، جو فائرنگ کے فورا بعد سٹی ہال کی عمارت پہنچی تھیں، نے بتایا کہ حملہ آور نے سٹی ہال کے برابر میں واقع میونسپل سینٹر کی عمارت نمبر 2 میں فائرنگ کی، جس میں شہر کے پبلک ورکس، پبلک یوٹیلیٹیز اور پلاننگ ڈپارٹمنٹس قائم ہیں۔فائرنگ کا نشانہ بننے والی عمارت میں موجود ایڈمنسٹریٹو اسسٹنٹ میگن بانٹن کا کہنا تھا کہ انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، ریسکیو فون کیا اور ایک دروازہ بند کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر شخص کو محفوظ کرنے کے لیے جو کرسکتے تھے وہ کیا، ہم سب بہت خوفزدہ تھے، ایسا محسوس ہورہا تھا کہ یہ سب حقیقی نہیں، کسی خواب کا حصہ ہے۔میگن بینتن نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد کو ٹیکسٹ میسیج کیا کہ عمارت میں حملہ آور موجود ہے، جو فائرنگ کررہا ہے اور تمام افراد پولیس کا انتظار کررہے ہیں۔وہ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے ایک دفتر میں کام کرتی ہیں جہاں کا عملہ تقریبا 20 افراد پر مشتمل ہے۔پولیس چیف جیمز سرویرا نے حملہ آور کی شناخت پبلک یوٹیلیٹیز ڈپارٹمنٹ کے ناراض ملازم کے طور پر کی، جس کا نام جاری نہیں کیا گیا۔نورفوک میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے ترجمان کرسٹینا پیولین کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی واقعے کی تحقیقات میں تعاون کررہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…