واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ ایف بی آئی کو ایگزیکٹ معاملہ پر پاکستان میں جاری انکوائری سے آگاہ کیا ہے، عالمی میڈیا اس معاملے کو گہرائی سے دیکھ رہا ہے، اسے نظراندازنہیں کرسکتے۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ چاہتے ہیں کہ ایگزکٹ معاملہ منطقی انجام کو پہنچے، اس معاملے پر پاکستانی سفارت خانے نے امریکی حکومت سے رابطہ کرلیا انہوں نے کہا کہ معاملہ صرف جعلی ڈگریوں کا نہیں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی شامل ہیں۔