جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

نواز شریف دیکھ لیں نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کی ہے اور یہ ہے نیاپاکستان ، عمران خان

datetime 31  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 122 میں انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ نادرا کے چیئرمین ملک سے باہر چلے گئے ان پر حکومتی دباو¿ ہے اس لئے الیکشن کمیشن این اے 122 کے معاملے کا فیصلہ آر یا پار کرے۔بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میاں افتخار کے خلاف درج ایف آئی آر نہ ہمارے حکم پر کاٹی گئی اور نہ ہمارے کہنے پر ختم کی جائے گی،خیبرپختونخوا پولیس ملک میں مثالی پولیس بن رہی ہے جو قانون کے مطابق کام کرتی ہے اور اس حوالے سے آئی جی ناصر درانی سے پوچھ لیں کہ وہ خود کہتے ہیں کہ ہم پر کوئی سیاسی دباو¿ نہیں اور میاں افتخار کے معاملے کی تحقیقات کے بعد جو فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کوکہا ہے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں، چیف الیکشن کمشنراگراتنا بڑا الیکشن نہیں کراسکتے توڈویڑن کی سطح پرانتخابات کراتے تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ تحریک انصاف بد انتظامی کی ذمہ دار ہے اور اگر انتخابات کے دوران کسی کو بد انتظامی ملی ہے تو وہ الیکشن ٹریبونل میں جاسکتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گاو¿ں کی سطح پر اقتدار منتقل کیا، نیا ملک میٹرو بنانے سے نہیں بلکہ نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرنے سے بنتا ہے، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر فخر ہے جہاں 84 ہزار سے زائد افراد نے الیکشن لڑا وزیراعظم نواز شریف دیکھ لیں نچلی سطح پراختیارات کی منتقلی کی ہے اور یہ ہے نیاپاکستان۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی جمہوریت کی بنیادرکھ دی جب کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے گزشتہ سال سے تیار تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس میں تاخیر کی اور تاخیر سے انتخابات کرائے جانے کے باوجود انتخابات میں بدنظمی دیکھنے کو ملی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…