پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آبادکو 4ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کیلئے بھی احتجاج برداشت نہیں کرسکا ‘ مریم نواز پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ہونیوالے تشدد پر پھٹ پڑیں

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ، وزیر اعظم ہائوس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کرسکا ۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے آنے والا ڈرتا ہے ۔ووٹ چوروں کا دس ماہ میں یہ حال ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دھرنا دو، ہم کنٹینر دیں گے کا دعویٰ کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جیالوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنا اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت ڈر چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی مزاحمت سے خوفزدہ سلیکٹڈ وزیراعظم بھیگی بلی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو پرامن اظہار یکجہتی سے روکنا غیرجمہوری و غیرآئینی ہے۔انہوں نے کہاکہ رمضان میں بھی حکومت تشدد اور جبر کے ہتھیار کے استعمال سے باز نہیں آرہی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جانتا ہے کہ اس کی دھاندلی سے بننے والی حکومت ذرا سی عوامی مزاحمت پر گرجائے گی۔دوسری جانب آصف زرداری کی صاحبزادی اور پارٹی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کے استعمال پر سوال کیا ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے؟۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں انہوںنے کہاکہ نیب کے کالے قانون کو واٹر کینن سے نہیں دھویا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…