اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخارحسین کی گرفتاری سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو صوبائی حکومت سے مقدمے کی فوری رپورٹ لینے کی ہدایت کی ہے ۔ایک بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے معاملے کی تحقیقات شفاف اور بروقت ہونگی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکرٹری داخلہ کو کے پی کے حکومت سے مقدمے کی فوری رپورٹ لینے کی ہدایت کی ۔واضح رہے کہ پبی میں بلدیاتی انتخابات کے دور ان فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک جوان جاں بحق ہوگیا تھا میاں افتخار حسین کے خلاف قتل کا مقدمے درج کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔