جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

رنویر سنگھ کی فلم’’ 83‘‘ کی شوٹنگ میں مصروفیت ‘ایک اور فلم بھی سائن کر لی

datetime 28  مئی‬‮  2019 |

ممبئی(این این آئی)بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں، وہ ایک کے بعد ایک کامیاب فلم کا حصہ بن کر ہندی سینما انڈسٹری کے ٹاپ اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن چکے ہیں۔ابھی ان کی ایک فلم کا اعلان ہوتا نہیں کہ فلم ساز رنویر کو ایک اور نئی فلم میں

کاسٹ کرنے کی آفر دے دیتے ہیں۔رنویر سنگھ اس وقت اپنی فلم’’ 83‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ اب ان کی ایک نئی فلم کا بھی اعلان ہوگیا۔بولی وڈ کے بہترین اداکار نے ایک اور نئی فلم سائن کرلی جس کا نام ’’جیئش جوردار‘‘ رکھا گیا ہے۔اس فلم کی ہدایات ایک نئے ڈائریکٹر دیویانگ ٹھکر دے رہے ہیں جنہوں نے اس فلم کی کہانی بھی تحریر کی، جبکہ فلم کی پروڈکشن یش راج پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ہوگی۔رنویر سنگھ اس فلم میں ایک گجراتی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔رنویر نے اس فلم کو سائن کرنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نہایت منفرد اور دلچسپ انداز میں کیا۔اداکار نے فلم کے ہدایت کار کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں یہ دونوں ایک دوسرے سے گجراتی میں بات کرتے نظر آئے۔اس ویڈیو میں رنویر سنگھ دیویانگ کا انٹرویو لیتے نظر آئے، اس دوران اداکار نے ہدایت کار سے ان کا نام پوچھا، جبکہ یہ بھی سوال کیا کہ اس سے قبل وہ کسی فلم پر کام کرچکے ہیں؟ جس پر دیویانگ نے بتایا کہ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…