صنعاء (این این آئی)یمن میں گزشتہ شب ہوئے فضائی حملوں میں کم از کم نو عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، یہ حملے سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے تعز شہر میں کیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں طبی حکام اور حوثی باغیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ یمن میں گزشتہ شب ہوئے فضائی حملوں میں کم از کم نو عام شہری ہلاک ہو گئے ۔ہلاک ہونے والوں میں
دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ حملے سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے تعز شہر میں کیے۔ حوثی باغیوں کے مطابق لڑاکا طیاروں نے ایک پیٹرول اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ تعز شہر کو حوثی باغیوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے، تاہم اس پر صدر منصور ہادی کی حامی فورسز قابض ہیں۔ یمن میں گزشتہ چار برس سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں کئی ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔