اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اے این پی کے رہنمائوں نے پی ٹی آئی کارکن کے قتل کا مقدمہ میاں افتخار کیخلاف درج کرنے کی مذمت کی ہے ۔ اسفند یار ولی کا کہنا ہے ، بتایا جائے کیا نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد اسے ایسے اقدامات سے رکھی جا رہی ہے ۔ پبی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن فضل حبیب اللہ کے قتل کا مقدمہ سابق صوبائی وزیر میاں افتخار کے خلاف درج ہونے پر اے این پی کے رہنمائوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا کہ کیا نئے خیبر پختونخوا کی بنیاد ایسے کاموں سے رکھی جا رہی ہے ۔ اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ دھاندلی کے بعد بلدیاتی انتخابات کی کیا قانونی حیثیت رہ جاتی ہے ۔ اب تو جماعت اسلامی نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا کہ سیاست میں احتجاج ضرور ہوتا ہے تاہم ہمارے رہنمائوں پر قتل کا الزام درست نہیں ، زاہد خان کا کہنا تھا تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن میں نئے پاکستان کا جنازہ نکال دیا ۔
میاں افتخار نے بیٹا کھویا ، کسی کی جان کیسے لے سکتے ہیں :اسفند یارولی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
موبائل لینے کی ضد؛ پہاڑ پر بیٹے کو خودکشی سے بچاتے والدین بھی گرکر ہلاک؛ ہولناک ویڈیو
-
سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹک ٹاکر شمسو بی بی کو کس نے مارا؟ تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف
-
بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
-
گٹرلائن کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین دم گُھٹنے سے جاں بحق
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
حکومت نے پہلے بیرونِ ملک سے چینی منگوالی اب اسی کو ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق پمز اسپتال انتظامیہ کا اعلامیہ جاری
-
خواجہ سرا کے بھیس میں گھر میں داخل ہوکر خاتون کیساتھ زیادتی
-
راولپنڈی میں شوہر نے گھریلو ملازم اور والد کے ساتھ مل کر بیوی کوہلاک کردیا
-
عمران خان ہسپتال منتقلی کیس، ڈائری نمبر 17804 الاٹ کر دیا گیا
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...



















































