اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور ، زیر تعمیر عما رت میں کر نٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق

datetime 31  مئی‬‮  2015 |
Px31-003 LAHORE: May31 - Relatives weep near the coffins of 3 persons who lost their life due to electricity shock near Butcherkhana Stop, Shellar Chowk. ONLINE PHOTO by Sajid Rana

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے شالیمار میں کرنٹ لگنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز شالیمار میں گھر کی شیٹرنگ کے دوران گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار سے سر یا ٹکرانے کی وجہ سے تین مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ مالک مکان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی ہیں جبکہ ایک انہی کا قریبی عزیز ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ۔ امدادی ٹیموں نے پولیس کی موجودگی میں نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاکتیں کرنٹ لگنے کے باعث ہوئی ہیں جاں بحق ہونے والوں میں نصیر اور بشیر سگے بھائی جبکہ نواز کا تعلق بھی انہی کے خاندان سے ہے ۔مقامی پولیس نے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ لاشیں جب مزدوروں کے گھر پہنچیں تو وہاں کہرام برپا ہوگیا، شدت غم سے نڈھال اہل خا نہ لاشوں سے لپٹ کر روتے رہے ورثا نے واقعہ کی چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔ #/s#۔(جاوید)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…