اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین نادرا عثمان مبین نے عمران خان کے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ لندن پہلے سے طے شدہ تھا الیکشن ٹربینول جب بھی انہیں بلائے گا وہ پیش ہوں گے۔ انہوںنے کہا ہے کہ الیکشن ٹربینول میں وہ خود پیش ہوئے تھے اور نادرا کی مرتب کردہ رپورٹ جمع کروائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل تیار نہیں تھے اور انہوں نے ان سے تیار کردہ رپورٹ پر کراس ایگزیمن نہیں کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستان جانا ہوتا ہے اور ان کو نادرا کارڈز کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اس لئے وہ اپنی تین رکنی ٹیم کے ہمراہ برطانیہ آئے ہیں اور آج چھٹی ہونے کے باوجود کام کروا رہے ہیں۔ چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ وہ پانچ دن کے لئے برطانیہ آئے ہیں۔