اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کو فکسنگ کیس میں پھنسانے والے شخص سے پردا اٹھ گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

برطانوی نشریاتی ادارے نے ڈاکیومنٹری نشرکی ہے جس میں مظہرمحمود کے 30 سالہ کیرئیرپرمحیط سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں۔ فوٹو؛ بی بی سی

لندن: پاکستانی کرکٹرز سمیت کئی اہم شخصیات کے راز افشاں کرنے والا مظہر محمود بالآخر خود ہی بے نقاب ہوگیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے جعلی شیخ کے نام سے معروف مظہر محمود کا پول کھول دیا اور اس کے طریقہ واردات سے متعلق ایک ڈاکیومنٹری نشر کی ہے جس میں مظہر محمود کے 30 سالہ کیرئیر پر محیط سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جس میں اس کےایک ساتھی نے ہی اس کے طریقہ واردات کا بھانڈا پھوڑدیا ہے۔ مظہرمحمود برطانیہ کےصف اول کےاخبارات کےلیےکام کرتارہا ہے اور 2010 میں اس نے3 پاکستانی کرکٹرز سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کومیچ فکسنگ میں پھنسایاتھا۔ مظہر محمود کے ساتھی کے مطابق کئی کیسز ایسےتھے جن میں لوگوں اس نے دانستہ طور پر پھنسایا۔

 ڈاکیومنٹری میں مظہر کی تصاویر بھی دکھائی گئی ہیں جب کہ اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصاویر ظاہر کرنے کا مقصد یہ ہےکہ آئندہ کسی شخص کووہ باآسانی اپنےجال میں نہ پھنساسکے۔ مظہر محمود نےاپنی شناخت چھپانےکےلیے قانونی جنگ بھی کی تھی مگر برطانوی ٹی وی نےیہ جنگ جیت لی جب کہ برطانیہ کے سابق اٹارنی جنرل لارڈ گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مظہر محمود کے ریکارڈ کی پھرسےجانچ کی جانی چاہیے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…