اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چین پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پیک) کی حفاظت کیلئے نئی فورس تیار،ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین-پاکستان اقتصادی کوریڈور (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان گہری پختون دوستی کا زندہ مثال ہے اور اس منصوبے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان مکمل طور پر پر عزم ہے۔پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور راولپنڈی میں چینی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کر رہے تھے۔

سی پیک کی حفاظت کیلئے فوج کی طرف سے اٹھائے جانے والے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے سی پیک کی حفاظت ایک ڈویڑن کے مطابق فورس بنائی ہے اور دوسری ڈویڑن فورس بھی بنائی جارہی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف بہت مشکل جنگ کا سامنا کرنا پڑا اور اب سیکورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ملک میں سی پیک کے کردار بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا لایا جانے والا اقتصادی خوشحالی پروگرام سے دہشگردی کو ناکامی کا سامنا ہو گا۔ سی پیک کی کامیابی سے زیادہ روزگار اور کاروباری مواقع میسر آئیں گے اور لوگوں کے طرز زندگی میں زیادہ اقتصادی مواقع سامنے آئیں گے۔ اور دشمن قوتیں ناکام ہوگی۔سی پیک کے کے آغاز سے بلوچستان کی سیکیورٹی حالت بہتر ہوئی ہے۔ اب وہاں بہتر انفراسٹرکچر ہے، بہت سے چینی منصوبوں پر کام ہو رہاہے اور ہر روز سیکیورٹی، ترقی اور سرمایہ کاری کی صورتحال صوبے میں بہتر ہو رہی ہے۔اب دو سال پہلے والا گوادر نہیں ہے گوادر مستقبل میں ترقی یافتہ ملکوں کے بندرگاہوں میں شامل ہو گا۔ پاک فوج کے ترجمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسا ماحول بنانا چاہتے ہیں جس میں سرمایہ کاری کی جا سکے اور کاروبار کرنے کیلئے سیکورٹی صورتحال بہت بہتر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ دہشت گردی کے چند واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن سرمایہ کارمایوس نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…