سرگودھا (اے این این ) ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 سے 14 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کردیا ہے جس سے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے
جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے 14 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری تیار کرنے پر غور شروع کردیا ہے اور آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے سے 14 روپے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔