پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا میںبلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں، لوئر دیر کی یونین کونسل شالکنڈی ضلع کونسل وارڈ 25 کے مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جماعت اسلامی کے مولانا محمد گلاب 803 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے نور علی جان 565 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 25 میں 8211 ووٹ رجسٹرڈ ہیں ۔ کسی بھی خاتون ووٹر نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ۔ وارڈ نمبر 25 کا ٹرن آٹ تقریبا 39 فیصد رہا۔ کوہاٹ کی یونین کونسل سماری ضلع کونسل وارڈ 14 میں آزاد امیدوار صابر شاہ 1054 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ تحریک انصاف کے وحید شاہ 897 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ہری پور یونین کونسل کوٹ نجیب اللہ کے ضلع کونسل وارڈ 26 کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے سردار ہارون 3675 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار مرزا عاطف 1297 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 26 میں ٹرن آٹ تقریبا 43 فیصد رہا۔ غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق بونیر ضلع کونسل وارڈ 24 سے تحریک انصاف کے ریاض خان 998 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جماعت اسلامی کے پرویز خان 550ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ 24 ٹرن آٹ 30 فیصد رہا۔ شانگلہ ضلع کونسل وارڈ 3 میں بھی پی ٹی آئی کے ضیا الحق 477 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پی پی پی کے انعام اللہ خان 312 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وارڈ نمبر 3 میں ٹرن آٹ 70 فیصد رہا اور 4238 ووٹ رجسٹرڈ تھے۔ پشاور ضلع کونسل کے وارڈ نمبر 38 میں جے یو آئی ف کے زبیر علی 52 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے محمد بلال 37 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ وارڈ 31 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق اے این پی کے صفدر خان 82 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پی ٹی آئی کے حامد محمود 60 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں.صوابی ضلع کونسل وارڈ 43 میں اے این پی کے وارث خان 67 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ عوامی جمہوری اتحاد کے اجمل خان 48 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ کوہاٹ ضلع کونسل وارڈ 7 کے ایک پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی پی پی کے مہتاب الحسن 99 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے مغل حسین 67 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہنگو تحصیل کونسل وارڈ 2 میں آزاد امیدوار محمد شہود 80 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور پی ٹی آئی کے محمد شفیق 40 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہنگو ضلع کونسل وارڈ 2 میں آزاد امیدوار محمد اصغر 120 ووٹ لیکر پہلے اور جے یو آئی ف کے عبدالجبار 70 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ہنگو ضلع کونسل وارڈ 4 میں آزاد امیدوار شاد محمد شینواری 350 ووٹ لیکر پہلے تحریک انصاف کے امیدوار عزیز اللہ 50 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ڈومیل تحصیل کونسل وارڈ 46 میں پی ٹی آئی کے کفایت رسول 30 ووٹ لیکر پہلے اور اے این پی کے جوہر علی 20 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ صوابی ضلع کونسل وارڈ 42 میں اے این پی کے فضل رحیم 74 ووٹ لیکر پہلے