منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے کرنسی نوٹوں کی بکنگ آج سے شروع ہو گی

datetime 18  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بکنگ آج ( اتوار) سے شروع ہو گی ۔نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے جو ’’ای برانچز ‘‘ کہلاتی ہیں، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جا سکیں گے۔ موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نئے نوٹوں کا اجرا

20 مئی 2019 سے شروع ہوگا اور 31 مئی 2019 تک جاری رہے گا۔ ملک کے 142 شہروں میں 1702 ای برانچز اور ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی جائے گی -ایک ایس ایم ایس پر چارجز 1.50 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔نامزد ای برانچوں کی برانچ آئی ڈی اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk، پی بی اے کی ویب سائٹ www.pakistanbanks.org اور کمرشل بینکوں کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔اس کے علاوہ یہ برانچ آئی ڈی نامزد ای برانچوں کے باہر نمایاں مقام پر آویزاں کی جائے گی۔ ای برانچ کی برانچ آئی ڈی موجودہ برانچ/ بینکوں کے سوئفٹ کوڈسے مختلف ہے۔طریق کار کے مطابق نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو اپنا 13 ہندسوں والا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ای برانچ کی آئی ڈی لکھ کر شارٹ کوڈ 8877پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا ۔ بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے موثر ہونے کا عرصہ لکھا ہوگا۔ صارف کو موصولہ ریڈیمشن کوڈ ایس ایم ایس میں درج تاریخ کے مطابق زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کے لیے موثر ہوگا۔ صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ/ اسمارٹ کارڈ، اس کی ایک فوٹو کاپی اور 8877سے موصولہ ٹرانزیکشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔ ایک شخص 10روپے کے تین پیکٹ اور 50 روپے اور 100روپے کے ایک ایک پیکٹ لے سکتا ہے۔ ایک شناختی کارڈ/اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کسی مختلف موبائل فون نمبر سے وہی سی این آئی سی/ اسمارٹ کارڈ نمبر، یا اسی موبائل فون نمبر سے کوئی اور سی این آئی سی/ اسمارٹ

کارڈ نمبر بھیجا گیا تو کوئی ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں کیا جائے گا۔یہ نظام پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کرے گا اور نظام میں گنجائش ختم ہونے پر نئی بکنگ بھی بند کر دی جائے گی۔ عوام معلومات /شکایات کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کی ہیلپ ڈیسک پر یو اے این 877-008- 111 (021) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…