کراچی (نیوزڈیسک)ایف آئی اے حکام نے کہاہے کہ ایگزیکٹ گروپ کے سی ای او نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کئے ہیں ۔حکام کے مطابق شعیب شیخ نے بتایا کہ امریکہ ، برطانیہ اورعرب ممالک کےلوگوں کوڈاکٹریٹ کی 147 ڈگریاں دیں جن میں کئی ایک دنیا میں اہم ترین عہدوں پر فائز ہیں ۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایگزیکٹ سے برآمد ہونیوالی جعلی ڈگریوں سے بھرے 100 کارٹن ایف آئی اے دفتر منتقل کئے جاچکے ہیں جن میں سے 86ہزار جعلی ڈگریوں کی گنتی مکمل ہوگئی ۔