کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج)جمعرات سے بوندا باندی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافے کا امکان
ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم شہر میں بوندا باندی اور بارش برسا سکتا ہے۔دوسری جانب سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر گزشتہ رات ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔