کراچی (این این آئی) پاکستان کے معروف برانڈ کھاڈی نے پاکستان بھر میں اپنے برانڈ کو فروغ دیتے ہوئے سات نئے فیبرک اسٹورز کا آغاز کر دیا ۔ان اسٹورز میں خانیوال اور جہلم کے اسٹورز کو منفرداور خوبصورت سائٹس پر لانچ کیا گیا ۔ کھاڈی جدت کو فروغ دیتے ہوئے صارفین کو شاندار ریٹیل
تجربہ فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے خانیوال اسٹور ملتان روڈ پر واقع ہے جو صارفین کو اسٹور سے پنجاب کی خوبصورتی کے دلکش منظر پیش کرتا ہے ۔جہلم کا اسٹور جی ٹی پر واقع ہے جو کہ شہر کی حد سے باہر واقع دریائے جہلم کا خوبصورت منظر پیش کرتے ہوئے پورے خاندان کے لئے شاپنگ کا تجربہ منفرد بناتا ہے۔ دیگر 5 اسٹورز لبرٹی مارکیٹ لاہور، ڈسکہ، بورے والا ، فیصل آباد اور حیدرآباد میں واقع ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے شمعون سلطان نے کہا” ہمارا یقین ہے کہ ہمارے کپڑے پاکستان کا کپڑے ہیں، ہم گلاسگو سے لے کر بحرین اور بحرین سے لے کر خا نیوال تک اپنے صارفین کو کھاڈی کا تجربہ فراہم کر رہے ہیں ۔فیبرک، ہمارا سب سے زیادہ مقبول تصور ہے لہذا ہم اس برانڈ کو شہر میں متعارف کروا رہے ہیں” انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ “کھاڈ ی پاکستان سے محبت کرتا ہے۔ اسی وجہ سے آج ہم عالمی برانڈ کی شناخت حاصل کر چکے ہیں ۔ ہمارے اسٹورز ملک کی خوبصورتی کی نمائش کے ذریعے برانڈ کی محبت کا اظہار کرتے ہوئے صارفین کو ایک منفرد اور مشغول جگہ میں کھاڈی کا تجر بہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ”۔