کراچی(این این آئی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی کی ایف بی آر کے چیئر مین شبر ذیدی سے ان کے دفتر میں ملا قا ت کی ۔ اس موقع پر نا ئب صدور ایف پی سی سی آئی عبدالو حید شیخ ، محمد اعجاز عبا سی ، قر بان علی اور شیر یں ارشد خان بھی مو جو د تھیں ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے
ٹیکس پیئر ز کے مختلف مسائل اور ٹیکس دہند گان کی تعداد بڑھانے کے لیے مختلف تجا ویز دی ، اس موقع پر انجینئردارو خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان کی بز نس کمیو نٹی ایف بی آر کے احکامات کا خیر مقدم کر تی ہے جس میں ایف بی آر ٹیکس پیئر ز کو کم از کم 24گھنٹے پہلے اطلاع کئے بغیر ان کے بینک آکا ئونٹس تک رسا ئی حاصل نہیں کر ے گی کیو نکہ ایف بی آر افسران اپنے اختیارات کو غلط استعمال اور ٹیکس پیئر ز کو ہراساں کر تے رہے ہیں جو کہ اعتماد کے فقدان کی بنیا دی وجہ ہے ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے کہاکہ ایف بی آر کے بہتر اقدامات سے ٹیکس پیئر ز کے اعتماد میںاضافہ ہو گا اور ٹیکس ریونیو کے حدف کو پورا کر نے میں مد د ملے گی ۔ اس موقع پر چیئر مین ایف بی آر شبر ذیدی نے کہاکہ حکومت پاکستان بہت جلد ایمنسٹی اسکیم لا رہی ہے جس سے پاکستان کے صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا ، انہوں نے کہاکہ رئیل اسٹیٹ کے ٹیکس کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جا ئے گا ۔ شبر ذیدی نے مز ید کہاکہ اگر ٹیکس پیئر ز ٹیکس کی ادائیگی میں تا خیر کر تے ہیں تو پہلے کی طر ح وہ Non Active Listمیں نہیں ڈالیں جا ئیں گے۔ملاقا ت کے دوران ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے چیئرمین ایف بی آر شبر ذیدی کو ایف پی سی سی آئی کے ہیڈآفس کراچی اور کیپٹل آفس اسلا م آباد کے دورہ کر نے کی دعوت دی تاکہ ایف پی سی سی آئی بجٹ تجا ویز سے متعلق تفصیل سے با ت چیت ہو سکے ۔