کراچی (نیوزڈیسک)ایگزیکٹ سکینڈل،مہمان پاکستان پہنچ گئے، امریکی سائبر کمیونی کیشن کا چار رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ ایگزیکٹ کے حوالے سے مختلف پہلووں کا جائزہ لے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سائبر کمیونی کیشن کا چار رکنی وفد مائیکل سکارٹ روگر کی سربراہی میں بگرام سے پاکستان پہنچا ہے۔وفد کی ایف آئی اے حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ سائبر کمیونی کیشن کا چار رکنی وفد امریکی سفارتخانے بھی جائے گا۔ذرائع کے مطابق چار رکنی وفد ایگزیکٹ کے حوالے سے مختلف سائبر کرائم کے پہلووں کا جائزہ بھی لے گا۔ دوسری طرف امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ معاملہ صرف جعلی ڈگریوں کا نہیں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی شامل ہیں اس لئے پاکستانی سفارتخانے نے امریکی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔