جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ختم ، ووٹوں کی گنتی شروع

datetime 30  مئی‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔خیبر پختونخوا کے 24 اضلاع میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 41 ہزار 762 نشستوں پر 84 ہزار 420 امیدوار مدمقابل ہیں۔ صوبے بھر کے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 11 ہزار 200 سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، انتخابی عمل کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔صوبے بھر میں پولنگ کے دوران صورت حال پر امن رہی تاہم بعض مقامات الیکشن کمیشن اور مقامی انتظامیہ کی بدانتظامی کی بدولت ناخوشگوار صورت حال بھی دیکھنے کو ملی، مختلف اضلاع میں پولنگ کا سامان اور عملہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث ووٹنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جس پر امیدواروں نے احتجاج کیا جب کہ صوابی اور ہری پور میں قبائلی عمائدین نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ کئی مقامات پر امیدواروں نے انتظامیہ اور پولیس پر سیاسی جماعتوں کی حمایت کا بھی الزام لگایا۔ کئی مقامات پر ووٹر بیلٹ پیپر لےکر پولنگ اسٹیشن سے باہر لے آئے تو کہیں خواتین کے پولنگ اسٹیشنز میں مرد موجود پائے گئے۔ یوسی31 کے وارڈ 2 میں جنرل کونسلر کا بیلٹ پیپر غائب ہوگیا جب کہ یوسی ون پہاڑی پورہ میں بیلٹ پیپر پر کسان مزدور امیدوار کا انتخابی نشان ہی موجود نہیں تھا۔ ایبٹ آباد کی یو سی نملی میرا اورکتھوال کے بیلٹ پیپرز پر جنرل اور کسان کونسلر کے انتخابی نشانات ہی غائب تھے، مانسہرہ میں بدنظمی کے باعث کئی جگہوں پر پولنگ روک دی گئی ،صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا اس کے علاوہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، دیر اور دیگر علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے جس کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 18 زخمی ہوگئے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…