پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹیکس نہ دینا معاشرتی رویہ بن چکا ہے،اب ہم کیاکریں گے،نئے چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ  ٹیکس اہداف حاصل کرنا جارحانہ میچ ہے اور ہم یہ میچ ضرور جیتیں گے۔ٹیکس نہ دینا معاشرتی رویہ بن چکا ہے اسے تبدیل کریں گے جو ٹیکس نہیں دیتے ان کی معلومات اکھٹی کی جائیں گی لیکن ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں کو عزت دیں گے ٹیکس نیٹ کو 20 لاکھ سے بڑھانا ہو گا  مہذب معاشروں کی طرح ٹیکس نیٹ میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تاجر تنظیموں اور ملک بھر کے چیمبرزآف کامرس نے تعاون کا یقین دلایا۔

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس قابل عمل معلومات موجود ہیں جن کی بنیاد پر ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے لیکن ٹیکس پیئر کے احترام کا خیال رکھا جائے گا ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں کو عزت دینا ہو گی بلا وجہ تنگ نہیں کیا جائے گا میں نے ہدایت کی ہے کہ بلا وجہ کے چھاپے کم کریں انہوں نے کہا کہ ٹیکس اہداف حاصل کرنا ایک جارحانہ میچ ہے ہم یہ میچ ضرور جیتیں  گے ٹیکس نیٹ کو 20 لاکھ سے بڑھانا ہو گا پاکستان میں ٹیکس اکھٹا کرنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے جتنا ٹیکس لیا جانا چاہئے اور جو لیا جا سکتا ہے اس کا فرق کم کریں گے کیونکہ مہذب معاشروں کی طرح ٹیکس نیٹ میں اضافے کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس نہیں دیتا ان کی معلومات جمع کی جائیں گی میری زیادہ توجہ براہ راست ٹیکسز پر ہو گی ٹیکس  سے متعلق معاشرے میں تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا شبر زیدی نے کہا کہ ٹیکس نہ دینا معاشرتی رویہ بن چکا ہے یہ کلچر تبدیل کریں گے ٹیکس کلچر سے متعلق تبدیلی لا سکا تو یہ میری کامیابی ہو گی انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ میں  موجود لوگوں عزت دیں گے اورمیں نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر بلا وجہ کے چھاپے اور ٹیکس دہندگان کو ہراساں نہ کرے تمام بڑی تاجر تنظیموں، لاہور چیمر آف کامرس، کراچی چیمبر آف کامرس اور پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف کامرس نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…