اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پشاور/چارسدہ/کرک/کوہاٹ/ڈیرہ اسماعیل خان/صوابی (نیوزڈیسک)بلدیاتی الیکشن خیبرپختونخوا حکومت کیلئے بھیانک خواب بن گیا،وہ ہوگیا جس کی کسی کو توقع ہی نہیں تھی-خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دور ان ڈیرہ اسماعیل خان چارسدہ ، ایبٹ آباد اور کوہاٹ سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں6 افراد جاں بحق اور 80سے زائد زخمی ہوگئے - مردان اور چارسدہ میں بھی دن بھر لڑائی جھگڑا رہا رشکئی میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی پولنگ اسٹیشن دو میں امیدواروں کے حامیوں میں تکرار کے بعد مشتعل افراد نے بیلٹ باکس توڑ کر بیلٹ پیپرز پھاڑ کر ہوا میں اچھال دئیے کشیدگی کے باعث ایبٹ آباد ، نوشہرہ اور ٹانک میں فوج کو طلب کر ناپڑا -کرک وارڈ 17کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے حامی جھگڑتے رہے پریذائیڈنگ افسر موقع سے غائب ہوگیا انتخابی سامان بھی ساتھ لے گیاتفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دور ان دن بھر کارکن لڑتے جھگڑتے رہے کہیں تلخ کلامی ہوئی کہیں مارپیٹ دیکھنے میں آئی جس کے باعث پولنگ کا عمل بھی متاثر ہوا چارسدہ کے علاقے شیرپاو¿ میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ادھر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گنجو میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے کوہاٹ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ایبٹ آباد کی یونین کونسل مجوہاں میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں جنرل کونسل کا امیدوار سیف الرحمان گجر جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ کاغان میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ کرک کے وارڈ 6 میں تحریک اور پیپلزپارٹی کے ورکرز میں تصادم سے 4 افراد زخمی ہوئے ۔ ہنگو میں پی ٹی آئی کے کارکنوں میں لڑائی میں جے یو آئی ف کا امیدوار نصراللہ زخمی ہو گیا نوشہرہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر ایک میں جے یو آئی (ف )اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ تحصیل روڈ میں خواتین پولنگ اسٹیشن پر اے این پی اور تحریک انصاف کے ورکرز میں تلخ کلامی پر پولیس طلب کر ی گئی ۔ رشکئی میں بیلٹ باکس کو آگ لگا دی پولنگ اسٹیشن 2 میں امیدواروں کے حامیوں میں تکرار ہوئی مشتعل افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے اور بیلٹ پیپرز پھاڑ کر ہوا میں اچھال دئیے ۔ مردان کے علاقے گڑھی اسماعیل زئی ووٹر نے بیلٹ باکس توڑ ڈالا چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے کارکنوں نے ہائی اسکول تنگی پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا ہاتھا پائی اور جھگڑے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ایبٹ آباد میں جعلی ووٹ ڈالنے پر پولیس اہلکار دھر لیا گیا چمہڈ میں تحریک انصاف اور (ن )لیگ کے کارکنوں میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے حالات بہتر نہ ہونے پر فوج کو طلب کر لیا گیا۔ صوابی میں گرلز ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر عوامی جمہوری اتحاد اور اے این پی کے کارکنوں میں لڑائی پر پولنگ کچھ دیر رکی رہی مانسہرہ کے جچہ میل پولنگ اسٹیشن پر اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ کلامی پر پولنگ روکنا پڑی کرک وارڈ 17کے پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کے حامی جھگڑتے رہے ۔ پریذائیڈنگ افسر موقع سے غائب ہوگیا اور انتخابی سامان بھی ساتھ لے گیا۔ لوئر دیر میں ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہونے پر ہنگامہ ہو گیا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے جوگیاں والہ میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے کارکن الجھ پڑے ۔ خیبرپختونخوا میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد بھی مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی ہوتی رہی ۔
۔
مزید پڑھئے:توہم پرستی اور اسلام