جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جاپان میں 224میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی) جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن گزشتہ روز شروع ہوگیا اور جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جس دوران اس ملک میں بلٹ ٹرین نیٹ ورک ساپورو تک پہنچ جائے گا جو کہ جاپان کے شمالی ہوکائیدو خطے میں واقع ہے۔10 بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے جو ٹرین کے دبائو اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی جس کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے۔اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن مارچ 2022 تک جاری رہے گا اور اس ٹرین کو کاواساکی ہیوی انڈسٹریز اور ہٹاچی نے تیار کیا ہے۔ٹرین کے آپریٹرز کا ارادہ ہے کہ اس نئی بلٹ ٹرین کو لگ بھگ 249 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑا کر دیکھا جائے، حالانکہ کمرشل آپریشن کے لیے اس کی حد رفتار 224 میل فی گھنٹہ ہے۔جاپانی ریل حکام اس ٹرین کی نوز کو 72 فٹ سے کم کرکے 52 فٹ تک لانا چاہتے ہیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مسافروں کو تیز ترین اور کم شور والا سفر فراہم کرنا کس نوز سے ممکن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ ہم صرف رفتار نہیں بلکہ مسافروں کے تحفظ اور آرام کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔جاپان وہ ملک ہے جس نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین فلیٹ کو متعارف کرایا تھا اور پھر تیز ٹرینیں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی علامت بن گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…