اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کیلئے ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا۔ جمعہ کو ڈائریکٹوریٹ آف کراس بارڈر کرنسی موومنٹ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ مشکوک ٹرانزیکشنز کی رپورٹ فناشل مینجمنٹ یونٹ کو پیش کریگا، ڈائریکٹوریٹ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کے ماتحت کام کریگا۔