اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی واحد نیوکلیئر میزائل ٹیکنالوجی سے لیس آبدوز دو سال سے خراب پڑے ہونے کا انکشاف،دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق آج سے دو سال قبل جب یہ نیوکلیئر آبدوز بھارتی بحریہ میں شامل کی گئی تو چند روز بعد ہی اس میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔ آئی این ایس ایری ہانٹ نامی یہ آبدوز 2.9 ارب ڈالر کی خطیر لاگت سے تیار کی گئی تھی۔ لیکن ایک انسانی غلطی کی وجہ سے
یہ ناکارہ ہو کر رہ گئی ہے۔ آبدوز کے عملے میں شامل ایک ملازم کی غلطی کی وجہ سے اس کے پچھلے حصے میں پانی چلا گیا جس کے باعث انتہائی قیمتی مشینری کو شدید نقصان پہنچا۔یہ واقعہ فروری 2017ءمیں پیش آیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی نااہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دو سال سے اس کی متاثرہ مشینری کی مرمت کا سلسلہ جاری ہے مگر ابھی تک اسے پوری طرح فنکشنل نہیں بنایا جا سکا۔