جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بھارت کی مشہور کمپنی افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اسپانسر کریگی

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

کابل(این این آئی) افغان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ 2019 کیلئے بھارتی اسپانسر مل گیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے لیے افغان کرکٹ ٹیم کی جرسی کی گزشتہ روز رونمائی ہوئی جس پر بھارت کی مشہور کمپنی کا لوگو نمایاں تھا۔افغان میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور ڈیری فارم کمپنی امول افغانستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ میں اسپانسر کر رہی ہے جس کا لوگو سینے پر جرسی کے درمیان میں نمایاں ہوگا۔امول پہلی بھارتی کمپنی ہے جو افغانستان کرکٹ ٹیم کی اسپانسر بنی ہے، کمپنی کے منیجنگ

ڈائریکٹر آر ایس سودھی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں امول افغان ٹیم کی مرکزی اسپانسر ہوگی اور امول کسی بھی کرکٹ ٹیم کی پہلی اسپانسر ہوگی۔افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کرکٹ پے پناہ مقبول ہے اسی لیے بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت ہماری مدد کر رہی ہے اور یہ اچھا موقع ہے جو امن کے لیے مددگار ہوگا۔یاد رہے کہ انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…