اسلام آباد (نیوز ڈیسک )صحرائے تھر میں قدرتی حسن کے شاہ کار موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے۔رانی کھیت کی جان لیوا بیماری نے نگر پارکر کے دو دیہات میں مزید سترہ موروں کی جان لے لی۔تھر کے صحرا میں رانی کھیت کا عفریت اب تک درجنوں موروں کی موت کا سبب بن چکی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگر پارکر کے گاو?ں سوبھارو سموں میں مزید دس اور گاو?ں ویرا واہ میں سات مور ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ رانی کھیت کی بیماری سے مرنے والے موروں کی تعداد 140ہوگئی ہے۔