پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ایک ہی بلڈنگ لیکن سحر و افطار کے اوقات مختلف، ایک ہی وقت میں سحر و افطار کیوں نہیں کر سکتے؟ مفتی ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے حیران کن وجہ بتا دی

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

80سے 150ویں منزل کے رہائشی اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں، دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کے رہائشی ایک وقت میں سحر وافطار نہیں کرتے بلکہ فلور نمبر کے حساب سے ان کے افطارو سحر کے اوقات مختلف ہیں۔

دبئی کے اسلامی امور کے ادارے نے برج خلیفہ کے رہائشیوں کے لئے ان کے رہائشی فلور کے حساب سے سحر وافطار کے اوقات کا تعین کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق 160منزلہ ٹاور کے تمام رہائشی ایک وقت میں افطار وسحر نہیں کرسکتے۔ اعلامیہ میں پہلی سے 80ویں منزل کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دبئی میں فجر اور مغرب کی اذان کے وقت افطار وسحر کریں۔ منزل نمبر80سے 150کے رہائشی دبئی میں اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں گے جبکہ 151ویں منزل سے اوپر کے رہائشی دبئی کی اذان سے 3منٹ کے بعد افطار کریں گے جبکہ فجر کی اذان سے 3منٹ پہلے کھانے پینے سے رک جائیں گے۔ اسلامی امور کے مفتی ڈاکٹر احمد عبد العزیز الحداد نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بالائی منزل کے رہائشیوں پر سورج زیادہ تاخیر سے غروب ہوتا ہے جبکہ بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے ان کے ہاں فجر اور اشراق کا وقت پہلے ہوجاتا ہے۔ انہو ں نے کہا برج خلیفہ کے رہائشیوں کے افطار وسحر کے اوقات کا تعین احادیث کی روشنی میں کیا گیا ہے جس کے مطابق روزہ دار سورج غروب ہونے کا یقین کرلے۔ 80سے 150ویں منزل کے رہائشی اذان کے دو منٹ کے بعد افطار وسحر کریں، دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کے رہائشی ایک وقت میں سحر وافطار نہیں کرتے بلکہ فلور نمبر کے حساب سے ان کے افطارو سحر کے اوقات مختلف ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…