پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار (آج )ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرینگے

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) پاکستانی امپائرعلیم ڈار ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری سے ایک میچ کی دوری پر ہیں۔ پاکستانی آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار آج (منگل ) ون ڈے میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کریں گے، آئرلینڈ میں جاری تین ملکی ٹورنامنٹ میں 7مئی کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ ان کے کیرئرکا 200واں میچ ہوگا جس کو وہ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

اتوار کو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا ریکارڈ ساز ون ڈے میچ علیم ڈارکا 199واں میچ تھا۔ جھنگ سے تعلق رکھنے والے 50سالہ علیم سرور ڈار ایک روزہ میچوں کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے روڈی کوٹزن 209 میچوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، نیوزی لینڈ کے بلی باوڈن 206ایک روزہ میچ سپروائز کرکے دوسرے نمبرپر ہیں۔پی اینڈ ٹی جم خانہ لاہور کے پلیٹ فارم سے امپائرنگ شروع کرنے والے علیم ڈار 2004ء میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کا حصہ بنے۔ انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے مزید تین ٹیسٹ میچوں کی ضرورت ہے۔ جمیکا کے اسٹیوبکنر نے 128 ٹیسٹ میچ اپنے نام کے آگے درج کرواچکے ہیں۔ علیم ڈار کے ٹیسٹ میچز کی تعداد 126ہے، 2009ء سے 2011ء تک لگاتار تین بار آئی سی سی کے بیسٹ امپائر کی ٹرافی جیتنے والے یہ قابل فخر پاکستان امپائر اس سے پہلے سب سے زیادہ 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں امپائرنگ کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کرنے والے علیم ڈار اس بار پانچویں بار ورلڈکپ میں ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…