اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں دس سال بعد بلدیاتی انتخابات کا میلہ سج گیا ، پولنگ کا عمل جاری ہے ، ایک کروڑ 31 لاکھ سے زائد ووٹرز چوراسی ہزار چارسو بیس امیدواروں کو اپنا نمائندہ منتخب کریں گے ، الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے نہ دیا گیا وہاں انتخابی نتائج منسوخ کر دیئے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کی گلی گلی میں بلدیاتی انتخاب کا رنگ چڑھا ہوا ہے۔ ووٹرز کی قدرقیمت اونچے درجوں پہ ہے۔ امیدواروں کی کوشش ہے کہ آخری گھڑی میں بھی کسی کی حمایت حاصل ہو جائے تو یہ موقع نہ گنوایا جائے۔ دوسری طرف پولنگ سٹیشنوں پر گہما گہمی ہے ، امیدواروں نے بھی اپنے شامیانے لگا رکھے ہیں جہاں ان کے پولنگ ایجنٹ اپنے امیدوار کے حق میں ووٹز کو لبھا رہے ہیں۔