واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خصوصی کونسل روبرٹ مولر کو انتخابات 2016 میں روسی مداخلت سے متعلق تحقیقات میں کانگریس کے سامنے پیش نہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر کیا کہ روبرٹ مولر کو کانگریس کے سامنے ہرگز اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے
نہیں آنا چاہیے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عدالتی کمیٹی نے روبرٹ مولر کو 15 مئی کو اپنی صفائی پیش کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق 2 برس کی تحقیقات میں 35 لاکھ ڈالر خرچ، 500 افراد سے انٹرویو، ٹرمپ سے نفرت کرنے والے 18 ڈیموکریٹس اور 49 ایف بی آئی ایجنڈز سے بات چیت کرنے کے باوجود 400 صفحات میں کوئی نتائج سامنے نہیں آئے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ اب ڈیموکریٹس کو کانگریس میں روبرٹ مولر کی ضرورت کیوں پیش آگئی؟ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ اپنے اعمال کو درست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ رپورٹ کے نتائج میں کوئی تضادم نہ دیکھ کر نفرت کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ روبرٹ مولر کو ہرگز اپنی صفائی کے لیے پیش نہیں ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی خفیہ اداروں نے 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تصدیق کی تھی جس سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائدہ پہنچا تھا جبکہ روس الزامات کو بے بنیاد قرار دیتا رہا ہے۔امریکا کی ڈیموکریٹکس اور ری پبلکن پارٹیوں نے متفقہ طور پر گزشتہ موسم گرما میں پابندیوں کا بل پاس کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید بھی کی تھی کہ وہ ماسکو پر دباؤ نہیں ڈال رہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ برس جنوری تک روس پر پابندیوں کا اعلان نہیں کیا تھا لیکن اب وہ قانون کے تحت پابند ہوگا۔