جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

 ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

کارڈف(آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے  واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی،انگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابراعظم نے کیا لیکن 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان آؤٹ ہو گئے جب کہ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابراعظم اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور وکٹ کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ بابراعظم 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور بین ڈکٹ نے کیا تاہم 21 کے مجموعی اسکور پر ڈکٹ 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 66 کے مجموعی اسکور پر گری جب ونس 36 رنز بناکر پویلین لوٹے،  جوئے روٹ اور این مورگن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین کوئی وکٹ نہ حاصل کرسکے۔  خیال رہے کہ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کے بعد قومی ٹیم وہیں قیام کرتے ہوئے ورلڈکپ ایونٹ کے میچز بھی کھیلے گی۔یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کا باقاعدہ آغاز میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو افتتاحی میچ سے ہوگا اور قومی ٹیم ورلڈکپ تک لندن میں ہی قیام کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…