جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان پوری قوم کی امید ہیں، شاہد آفریدی،باؤلرمحمد عامر کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیاجاناچاہئے یا نہیں؟ کھل کر بول پڑے

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوراسٹار آل راؤنڈرشاہدخان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پوری قوم کی امید ہیں، وقار یونس سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، کتاب میں بھارتی پبلشر نے غلط عمر درج کردی،ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے نئے کھلاڑیوں کا مستقبل جڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے شاپنگ مال میں شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر کی تقریب رونمائی ہوئی جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں بھارتی پبلشر نے غلط عمر درج کردی جسے آئندہ ایڈیشن میں درست کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ میری پیدائش 1977 کی ہے، کتاب میں میری عمر 1975 تحریر ہے لیکن 1977 میں پیدا ہوا، کتاب کی ای کاپی میں درست عمر تحریر ہے۔واضح رہے کہ بوم بوم آفریدی کی پیدائش آفیشل سال 1980 ہے۔سن 2010 میں ہونے والے فکسنگ تنازع کے حوالے سے  بوم بوم آفریدی نے کہاکہ میچ فکسنگ سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کو بتادیا تھا لیکن کسی نے اس پر کان نہ دھرے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری قوم کی امید ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ ان کے اردگرد ہیں وہ بھی ویسے ہی ہو جائیں۔ تمام سینئرز کی عزت کرتا ہوں اگر کسی کے بارے میں منفی بات کی ہے تو اس کے بارے میں مثبت حقائق بھی بیان کیے ہیں، سابق کپتان وقار یونس سے میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں رہا، اختلافات تو بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں۔سابق اسٹار آل راؤنڈر نے گوتم گھمبیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گوتم کا علاج ہمارے اسپتال میں زیادہ اچھا ہوسکتا ہے،بھارت ہمارے لوگوں کو ویزے جاری نہیں کرتا مگر میں تم کو یہاں کا ویزہ لگوا کر دوں گا۔شاہد آفریدی نے کہاکہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے نئے کھلاڑیوں کا مستقبل جڑا ہے لہذا پی سی بی کے پاس پلان بی کیا ہے،امید ہے عمران خان اور بورڈ نے  تبدیلیوں کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کیا ہوگا۔آفریدی نے محمد عامر کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کردی، انھوں نے کہا کہ قومی اسکواڈ متوازن ہے،امید ہے کہ شاداب خان اور حفیظ جلد صحتیاب ہو کر کپتان سرفراز احمد کو دستیاب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور مینجمنٹ نے پلیئرز پر بہت محنت کی ہے، امید ہے ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی، انگلش کنڈیشنز کے پیش نظر پیسر محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…