جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ایک اشتہار سے متاثر اْترپردیش کی ’باربر شاپ گرلز ‘‘ پہنچ کر لڑکی سے شیو بنوائی

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر ایک اشتہار سے متاثر اْترپردیش کی ’باربر شاپ گرلز ‘‘ پہنچے جہاں انہوں نے لڑکی سے شیو بنوائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں ان دنوں ایک اشتہار وائرل ہورہاہے جس میں ریاست اْترپردیش کے گائوں بنواری ٹولہ سے تعلق رکھنے والی

دو لڑکیوں نیہا اور جیوتی کی ناقابل یقین کہانی بیان کی گئی ہے۔2014ء میں والد کی بیماری کے بعد نیہا اور جیوتی نے اْن کی باربر شاپ سنبھالی، روایتی طور پر یہ اس پیشے پر مردوں کا راج ہے لہٰذا اس کیلئے اْنہیں نہ صرف لڑکوں کا روپ دھارنا پڑا بلکہ اپنے نام بھی لڑکوں والے رکھ لئے۔یوں دونوں بہنوں نے نہ صرف اپنے والد کے علاج میں مدد کی بلکہ اپنی فیملی کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی۔بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی ان لڑکیوں کی کہانی سے اس قدر متاثر ہوئے کہ باربر شاپ گرلز کی نیہا اور جیوتی کے پاس پہنچ گئے۔سچن ٹنڈولکر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لڑکی سے شیو بنوارہے ہیں جس کے ساتھ تحریر ہے کہ میں باربر شاپ گرلز سے ملا اور اْن سے شیوبنوایا، ساتھ ہی ٹنڈولکر نے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا کہ آج سے پہلے انہوں نے کبھی کسی سے شیو نہیں کرائی۔ٹنڈولکر نے باربر شاپ گرلز سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاید آپ نہیں جانتے لیکن میں نے اس پہلے کبھی کسی سے شیو نہیں بنوائی تھی اور یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا‘‘سچن ٹنڈولکر نے نیہا اور جیوتی کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کے لئے کمپنی کی جانب اسکالر شپ بھی دی۔ یاد رہے کہ ٹنڈولکر کی پوسٹ کو اب تک 9لاکھ سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…