جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

تیز ترین سنچری ٹنڈولکر کے بلے سے بنائی ،یہ بلا ان تک کیسے پہنچا؟آفریدی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 4  مئی‬‮  2019 |

لاہور ( آن لائن )شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر نے جہاں پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہے وہاں انکی کتاب میں سیاسی شخصیات سے متعلق بھی دلچسپ اقتباسات سامنے آئے ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں اپنے ابتدائی کیرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔

انہوں نے لکھا سچن ٹنڈولکر نے اپنا بلا وقار یونس کو دیا کہ اور کہا کہ سیالکوٹ سے ایسا ایک بیٹ ان کو بنوا کر دیں۔ وقار یونس نے سچن کا بلا شاہد آفریدی کو تھما دیا جس سے انھوں نے اپنے کیرئرکی مشہورزمانہ تیز ترین سینچری کی ۔ شاہد آفریدی نے سنتیس گیندوں پر ایک سو رنز بنا ئے تھے۔ شاہدآفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر کے لکھاری وجاہت سعید خان نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ شاہدآفریدی نے درست وقت کے لیے سنبھال کے رکھا تھا۔ شاہد آفریدی نے تنقید کے ساتھ تعریف بھی کی ہے۔ جس کا اندازہ قاری کوپوری کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے اپنی کتاب میں سیاسی شخصیات پر بھی بات کی ہے۔عمران خان کے بارے میں شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بطور کھلاڑی اور وزیر اعظم انھیں بے حد پسند ہیں۔ مگر ان کے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے عمران خان اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے بارے میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھلے ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں مگر وہ ڈیلیور کرنا جانتے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں شاہد آفریدی کا دلچسپ انکشاف سامنے آیاہے۔

سابق آلرائونڈر نے لکھا کہ پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ سے ان کی لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد بلاول بھٹو انکے اور چیرمین پی سی بی کے درمیان صلح کرانے آئے تو انھوں نے شرط رکھی کہ صلح تو ہو جائے گی مگر ہر ریلی میں انکے ساتھ رہنا ہو گا۔شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ انھوں نے اس معاملے میں بلاول بھٹو کو صاف انکار کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…