جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پہلا روزہ کس دن ہوگا؟ ماہر فلکیات کی پیش گوئی کردی

datetime 1  مئی‬‮  2019 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری نے کہا ہے کہ شعبان المعظم 30 دن کا ہوگا اور رمضان المبارک کا آغازپیر کے روز سے ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں روئیت ہلال فلکی حساب کتاب کے مطابق نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ روئیت ہلال کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے

کے مطابق کیا جاتا ہے۔ماہر فلکیات عبداللہ الخضیر کا کہنا تھا کہ ان کے اندازے کے مطابق اس بار شعبان 30 کا ہوگا۔ ام القری کلینڈر برائے 2019 کے مطابق 1440ھ کا ماہ صیام سوموار سے شروع ہوگا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانچ مئی کو سعودی عرب میں فضا ابرآلود اور غبار آلود رہے گی، اس کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس لیے یکم رمضان المبارک چھ مئی سوموار کے روز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…