کراچی( آن لائن ) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں3پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے
میں ڈالر کی قیمت خرید141.41روپے سے گھٹ کر141.38روپے اور قیمت فروخت141.51روپے سی گھٹ کر141.48روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.80روپے اورقیمت فروخت142.30روپے پرمستحکم رہی۔