جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شہرقائد میں سمندی طوفان کا خطرہ ، محکمہ موسمیات نے خوفناک پیش گوئی کر دی

datetime 10  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں گرم ہوائوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے آج(بدھ) سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کا الرٹ برقرارہے جبکہ شہر سے متصل سمندر میں طوفان کا خطرہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی اورگردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندرکی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہوائوں کی جگہ شہرمیں گرم خشک ہوائوں کے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفرازکے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں رک گئی ہیں، جس کے بعد شہر میں ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں۔ بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے چلنے والی ہواں کی رفتار5 ناٹیکل مائیل ہے۔ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے نکالتے وقت احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی ہیں ۔سندھ حکومت نے بھی ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ، شہر میں 115مقامات پر ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ 13اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری ہے جہاں عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔185 مقامات پر پانی کی سبیلوں کا انتظام کیاگیاہے، 24مقامات پر موبائل امدادی ٹیمیں موجود ہیں۔دوسری جانب فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی فش ہاربر اور ابراہیم حیدری سے لانچوں کی پورٹ کلیئرنس اور روانگی روک دی گئی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…