اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالت نے ایگزیکٹ کمپنی کے چئیرمین شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی اہل خانہ سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی ، اتوار کی شام 5 سے 9 بجے اہلخانہ سے ملاقات کر سکتے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساﺅتھ نور محمد کلمتی کی عدالت میں ایگزیٹ کمپنی کے چئیرمین اور سی ای او شعیب شیخ اور وقاص عتیق کے اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست کی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔ عدالت نے زبانی حکم دیا کہ دونوں ملزموں کے چار وکلا ہفتے کی شام 7 سے 8 بجے تک اور ان کے ماں، باپ، بچے اور بہنیں اتوار کی شام 5 سے 9 بجے تک ملاقات کر سکتے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ دوران ملاقات تفتیشی افسر موجود رہے گا۔ ملزم ملاقات کے دوران ثبوت مٹانے یا ٹیلیفوں کرنا چاہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔