منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

چین کا فرانسیسی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں روکنے کا دعویٰ

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

بیجنگ (این این آئی)چین کی نیول فورس نے اپریل کے اوائل میں آبنائے تائیو میں داخلے کی کوشش کے دوران فرانس کے ایک بحری جہاز کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی نیوی کا جہاز آبنائے تائیوان میں داًخل ہونے کی کوشش کے دوران روک لیا گیا تھا۔ اس کے بعد بیجنگ کی جانب سے پیرس سے اس واقعے پرباضابطہ احتجاج کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا کہ فرانسیسی نیوی کا بحری جہاز چین کی اجازت کے بغیر علاقائی

پانی میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے۔ترجمان نے کہاکہ فرانسیسی جہاز کی آبنائے تائیوان میں داخلے کی کوشش کیدوران مروجہ قانون کے تحت ایک جہاز اسے روکنیلیے بھیجا گیا۔ فرانسیسی جہاز کو واپس جانے کے احکامات دیے گئے جس کے بعد وہ واپس ہوگیا۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے آبنائے تائیوان کی طرف آنے والے فرانسیسی جہاز کی شناخت نہیں بتائی۔ دوسری جانب چین کی طرف سے چینی دعوے پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…