لاہور(نیوز ڈیسک) قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کے دوران اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد پیس ہتھیار چمکانے کی کوشش کرتے رہے،محمد سمیع، وہاب ریاض اور جنید خان پر خصوصی توجہ دی گئی، بیٹسمین ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیرنگرانی پریکٹس کرتے نظر آئے، زمبابوے کے تمام بولرز نے آرام کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہوم سیریز کے اب تک تینوں میچز میں پاکستانی بولرز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے،ان حالات میں جمعرات کو نیٹ پریکٹس کے دوران میزبان ٹیم کی پیس بیٹری خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی، میدان کے وسط میں اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد نے فاسٹ بولرز محمد سمیع، وہاب ریاض اور جنید خان کے ساتھ طویل سیشن کیا،انور علی بیٹسمینوں کو پریکٹس کراتے رہے۔
محمد سمیع کو وکٹ کا نشانہ بنانے اور یارکرز کی مشق کرائی گئی، اس دوران اظہر علی بھی بیٹنگ ختم کرکے تینوں پیسرز کے قریب آگئے،کپتان نے چند منٹ تک مشتاق احمد کے ساتھ بات چیت میں اگلے میچ کی حکمت عملی پر غور کیا، بعد میں وہ بولرز سے بھی گفتگو کرتے رہے، فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ایک الگ سیشن کیا، اظہر علی، شعیب ملک اور حماد اعظم سمیت بیٹسمین باری باری ہیڈ کوچ وقار یونس کی نگرانی میں نیٹ پر آتے رہے،انھیں پریکٹس کرانے والوں میں محمد عرفان، راحت علی، احسان عادل اور انڈر19بولرز بھی شامل تھے۔
اسد شفیق میدان کے وسط میں اضافی پچ پر بیٹنگ کوچ گرانٹ لیوڈن کی رہنمائی میں کریز سے باہر نکل کر اسٹروکس کھیلنے کی پریکٹس کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب زمبابوے کے بولرز میدان میں تو آئے لیکن سائے میں بیٹھے رہے، البتہ بیٹسمین ڈیو واٹمور کی نگرانی میں بھرپور پریکٹس میں مصروف رہے،بعدازاں فیلڈنگ سیشن میں تمام کھلاڑیوں نے حصہ لیا،2 میچز کی پابندی کا شکار ایلٹن چگمبرا نے ٹریننگ میں حصہ لینے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔
اسپن بولنگ کوچ پیس ہتھیار چمکانے کیلئے نیا طریقہ چن لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان
-
سیٹی سے رزق کمانے والا انسان
-
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ریلیف کی امید جاگ اٹھی
-
60 برس کی عمر میں 18 کلو وزن میں کمی اور مائیگرین سے نجات، عامر خان نے اپنی خاص غذا بتادی
-
نویں جماعت کی طالبہ کیساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کی ویڈیو وائرل
-
بچوں کی فیس! 2 لاکھ ماہانہ آمدن والے والدین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
پی سی بی نے آئندہ ماہ چار ٹیموں کے ون ڈے ٹورنامنٹ کی تصدیق کردی
-
نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام جاری کردیا گیا
-
پیٹرول مہنگا کرنےکے بعد عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا
-
مون سون بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
-
کراچی: ڈاکٹرز کی غفلت، والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی، 2بیٹوں کے بعد بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق
-
ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، سونا اور چاندی بھی سستے ہوگئے
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا



















































